پشاور میں ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ‘ مزید پولیس اہلکار جاں بحق
جمعرات 12 مئی 2016 14:31
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) پشاور میں ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ‘ تازہ واقعہ میں پولیس اہلکار کو دن دہاڑے گولی مار کر جاں بحق کر دیا گیا پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب پشاور کے علاقے یکہ توت میں آفرید آباد کے مقام پر پیش آیا۔
(جاری ہے)
یکہ توت پولیس سٹیشن کے انچارج سبز علی خان نے بتایا کہ ٹریفک وارڈن آفتاب خان گھر سے نکل کر ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ رحمان بابا مقبرے کے قریب مسلح افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔
انھوں نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.