وزیراعظم نواز شریف اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینے سے کیوں گھبرارہے ہیں ،تحریک انصاف
اگر پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو تحریک انصاف حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرے گی،فیصل واوڈا ،عمران اسماعیل
جمعرات 12 مئی 2016 22:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینے سے کیوں گھبرارہے ہیں ۔اگر پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو تحریک انصاف حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار فیصل واوڈا اور عمران اسماعیل نے جمعرات کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ نے اگر آف شور کمپنیاں بنائی ہیں تو انہیں بتانا ہوگا کہ اس کے لیے پیسہ کہاں سے آیا اور وہ ملک سے باہر کیسے منتقل کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پیپرز میں نواز شریف کی جائیدادوں کا پول کھل گیا ہے ۔شریف خاندان یہ دعویٰ کرتا ہے کہ کئی مرتبہ ان کا کاروبار ختم کرانے کی کوشش کی گئی تو پھر میں یہ سوال کرتا ہوں کہ یہ بتایا جائے کہ وہ کون سا الہ دین کا چراغ ہے جس سے اتنے کم وقت میں اتنی بڑی جائیدادیں دوبارہ بنالی گئیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.