
دبئی: بغلوں کے پسینے سے چھٹکارے کے لیے لیزر تھراپی کا استعمال
پیر 16 مئی 2016 14:35

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مئی 2016ء) : جو لوگ دبئی میں پسینے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں ان کے لیئے خبر ہے کہ دبئی کی ایک نجی کمپنی نے پسنیے کی بدبو سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے لیزر تھراپی سے علاج شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیزر تھراپی کے علاج سے بغلوں کے نیچے موجود پسینہ پیدا کرنے والے گلینڈز ختم ہو جاتے ہیں۔” miraDry“ مشین کے ذریعے پسینہ پیدا کرنے والے گلینڈز کو جڑ سے ختم کر دیا جاتا ہے۔
اور پسینہ پیدا ہونا 100فیصد بند ہو جاتا ہے۔ یہ علاج ہر عمر کے فرد کے لیئے موزوں ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے بتایا اس علاج کا زیادہ تر فائدہ ان کو ہے جن کو گرمی کے موسم میں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔ اس علاج کے اخراجات کے بارے میں ترجمان کا کہنا تھا کہ علاج کا مکمل خرچا صرف 12,500درہم ہے۔(جاری ہے)
جس میں دو سیشن کیئے جاتے ہیں۔لیزر کی مدد سے بغلوں کے نیچے موجود پسینہ پیدا کرنے والے گلینڈز کو بالکل ختم کر دیا جاتا ہے ۔
تا کہ ان کی دوبارہ نشوونما نہ ہو سکے۔ پہلے سیشن کے بعد ہی علاج کا فائدہ نظر آ جاتا ہے اور تقریباََ 70سے 80فیصد پسینہ آنا بند ہو جاتا ہے۔ جبکہ ماہر امراضِ جلد نے بو ٹاکس ٹریٹمنٹ ”botox treatment“کو لیزر ٹریٹمنٹ سے زیادہ کارٓمد قرار دیا ہے جس میں پسینہ پیدا کرنے وال مسام کا راسطہ بند کر دیا جاتا ہے ۔ اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔ اور بو ٹاکس ٹریٹمنٹ میں صرف 20منٹ درکار ہو تے ہیں۔لیکن یہ علاج صرف ایک سال کے لئے کارآمد ہو تا ۔ ایک سال کے بعد اسکو دوبارہ کروانا پڑتا ہے۔ ماہر امراض جلد حمیدی نے کہا کے miraDryلیزر علاج ان کے لیے بہتر ہے جو بوٹاکس کے علاوہ کوئی اور طریقہ علاج ڈھونڈ رہے ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نگرانی اور جوہری توانائی کا پرامن استعمال: ایران میں آئی اے ای اے کا کردار
-
ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالرز ہو گئے
-
موجودہ وفاقی بجٹ پر ہر طرف تنقید ہو رہی ہے تو میں کیسے اس پر امید رکھوں ؟
-
بارشوں کا سیزن ہونے کے باوجود آبی ذخائر میں تشویش ناک کمی
-
سلامتی کونسل: غربت کا خاتمہ ترقیاتی مقاصد پر سرمایہ کاری کے ساتھ، گوتیرش
-
غزہ: امدادی اداروں کے خدشات گھنٹوں میں حقیقت بننے کا خطرہ
-
جماعت اسلامی کا بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں تبدیل کرنے کا مطالبہ
-
امریکی صدر اور اسٹیبلشمنٹ صیہونی لابی کے نرغے میں ہیں، امریکہ سے خیر کی توقع رکھنا عبث ہے
-
سیلز ٹیکس کے تحت نان رجسٹرڈ شخص کا بینک اکاونٹ بند،بجلی و گیس کنکشن کاٹنے کا فیصلہ
-
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک بھر کی قومی شاہراہوں کے ٹول پلازوں کی عام نیلامی کا عمل شروع
-
ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کے خلاف آیت اللہ سیستانی کی وارننگ
-
عاصم منیراور ٹرمپ ملاقات، پاکستان میں اصل اقتدارکس کا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.