Live Updates

وزیراعظم اپنے خطا ب کے بعدخورشید شاہ اور عمران خان کی تقریر ایوان میں موجو د رہیں گے، حکومت اور حزب اختلا ف مابین بالواسطہ رابطوں میں معاملہ طے

وزیراعظم کی تقریر کے بعد خورشید شاہ خطاب کریں گے، اسحاق ڈار کے خطاب سے قبل عمران کی تقریر کا بھی اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کرلیاگیا تھا ، اپوزیشن تمام مک مکا کے باوجو د واک آؤٹ کر گئی تحریک انصاف ،(ق) لیگ اور شیخ رشید کا دباؤ ہے کہ وزیراعظم کی تقریر کے بعد ایوان میں نہیں بیٹھا جائے گا، خورشید شاہ نے وفاقی وزراء کو وزیراعظم کے خطاب سے قبل آگاہ کردیا ، وزیراعظم کو تقریر سے قبل حز ب اختلاف کے ارادے معلوم ہوگئے، حکومت اپوزیشن رابطوں کی اندرونی کہانی

پیر 16 مئی 2016 22:30

وزیراعظم اپنے خطا ب کے بعدخورشید شاہ اور عمران خان کی تقریر ایوان میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی سے خطاب سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے بلواسطہ رابطوں میں حکومت نے اپوزیشن کے اس مطالبے کو تسلیم کر لیا تھا کہ وزیراعظم اپنی تقریر کے بعد ایوان میں اس وقت تک موجود رہیں گے جب تک قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر نہیں ہو جاتی، تاہم وزیراعظم کی تقریر کے بعد اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اپوزیشن رابطوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے ذریعے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کئی مرتبہ رابطے ہوئے، اور یہ پہلے مرحلے میں یہ طے کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر کے بعد خورشید شاہ خطاب کریں گے اور اس کے بعد اسحاق ڈار حکومت کی طرف سے جواب دیں گے، جس کے بعد عمران خان کو تقریر کا موقع دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقریر سے قبل عمران خان کو تقریر کا موقع دیا جائے گا، وزیر اعظم جب حکومتی وزراء اور مشیروں کے ساتھ اپنی تقریر کو حتمی شکل دے رہے تھے تو اس دوران سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کے چیمبر میں اجلاس جاری تھا، اور وہاں سے یہ پیغام آیا کہ وزیراعظم اگر اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہیں دیتے تو اپوزیشن ایوان کا بائیکاٹ کرے گی، جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کی تقریر سے قبل ہی ایوان سے واک آؤٹ کا فیصلہ کرلیا تھا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم کی آمد سے قبل جب وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیردفاع خواجہ آصف کی قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات ہوئی تو خورشید شاہ نے انہیں یہ بات بتا دی کہ ان پر تحریک انصاف ،(ق) لیگ اور شیخ رشید کا دباؤ ہے کہ وزیراعظم کی تقریر کے بعد ایوان میں نہیں بیٹھا جائے گا اور اپوزیشن کو متفقہ طور پر واک آؤٹ کرنا چاہیے لہٰذا اس بات کا علم وزیراعظم کو بھی ہو چکا تھا اور اپوزیشن طے شدہ شیڈول کے تحت ایوان کے واک آؤٹ کر گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات