عمران خان فیڈر تو نہیں پیتے جو خورشید شاہ کی وجہ سے تقریر نہیں کر سکے‘ رانا ثناء اللہ
منگل 17 مئی 2016 16:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن سے زیادہ اس دنیا میں کوئی احمق نہیں سات سوالوں کے جواب تو ملے نہیں ستر سوال تیار کر لیے ہیں، متحدہ اپوزیشن چاروں خانے چت ہونے کے بعد بھاگ کھڑی ہوئی ان کا ہر ایجنڈا ناکام ہوگا،عمران خان فیڈر تو نہیں پیتے جو خورشید شاہ کی وجہ سے تقریر نہیں کر سکے،عمران خان نے حرام کمائی سے بنائی گئی کمپنی کے گوشوارے ظاہر نہیں کیے جبکہ انکے اور بھی کارنامے ہیں جو جلد عوام کے سامنے لائیں گے، سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے ہمسایہ ملک نے بڑا پیسہ لگایا ہے ،لگتا ہے کہ اعتزاز احسن کو انہی سے بھاری فیس ملی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن قومی اسمبلی میں اپنے عزائم میں مکمل طور پر ناکام ہوئی اور بھاگنے میں ہی عافیت سمجھی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے ایوان میں اپنا موقف اس لیے پیش نہیں کیا کیونکہ ایوان میں بولا جانے والا جھوٹ پکڑا جاسکتا ہے ۔
یہ بات ایاں ہو چکی کہ اپوزیشن لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں چاہتی ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فیڈر تو نہیں پیتے کہ خورشید شاہ کی وجہ سے تقریر نہیں کر سکے ۔کیا عمران خان بچہ ہے جس کے منہ میں خورشید شاہ نے چوسنی دی جو وہ بات نہیں کر سکا ۔ عمران خان کی سیاست ملک میں انتشار پھیلانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ آف شور کمپنی بنانا چوری ہے اور حرام کے پیسے سے بنتی ہے اب ان کی اپنی کمپنی نکل آئی ہے اس لحاظ سے وہ سب سے پرانے چور ہیں۔عمران خان نے حرام کمائی سے بنائی گئی کمپنی کے گوشوارے ظاہر نہیں کیے جبکہ انکے اور بھی کارنامے ہیں جو جلد عوام کے سامنے لائیں گے جبکہ پاکستان آگے بڑھے گا اور اپوزیشن کا ہر ایجنڈا ناکام ہوگا۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ساری رات سوئی نہیں ،صبح اٹھے تو ستر سوال تیار تھے ،اعتزاز احسن نے ساری زندگی پیسے لے کر سوالنامے بنائے ہیں ۔ اب سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے ہمسایہ ملک نے بڑا پیسہ لگایا ہے اور لگتا ہے کہ اعتزاز احسن کو انہی سے بھاری فیس ملی ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ (ن)میں فاروڈ بلاک بن رہا ہے تو شیخ رشید عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں ان کی اس قسم کی افوا سازی اور سازشیں نہیں چل سکیں گئیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوم کا وقت برباد کررہی ہے کل 70سوالات کی بات ہوئی اور آج تیار بھی کرلیے۔جبکہ سات سوالوں کا جواب نہیں ملا تو ستر کیوں لائے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.