پشاور، متھرا میں دو دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 17افراد زخمی
بدھ 18 مئی 2016 19:52
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں دو دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھرا کے علاقے اسلم ڈھیری میں نامعلوم افراد نے پروفیسر ڈاکٹر اکبر نامی شخص کے گھر کے قریب بارودی مواد نصب کیا ہوا تھا ۔ انسداد پولیو ٹیم جیسے ہی اس جگہ پہنچی پہلا دھماکہ ہو گیا ۔
پہلا دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے پولیس موبائل کے قریب کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار اور ایک موٹر سائیکل سوار شہری زخمی ہوگیا۔جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوز اسکواڈ، ریسکیو ٹیمیں اور میڈیا کے نمائندے جائے وقوعہ پر پہنچے ہی تھے کہ25فٹ کے فاصلے پر ایک اور دھماکا ہو گیاجس میں ریسکیو حکام کے مطابق 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، دھماکے میں نجی ٹی وی کا ایک کیمرہ مین بھی شامل ہے جب کہ دوسرے دھماکے میں ایک نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی کو بھی نقصان پہنچا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.