نائن الیون کی دہشت گردی کا ملبہ سعودی عرب پر نہیں ڈالا جاسکتا، امریکہ کشیدگی نہ بڑھائے‘ پروفیسر ساجد میر
جمعہ 20 مئی 2016 16:34
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے امریکی سینٹ کی طرف سے نائن الیون حملوں میں مارے جانیوالے افراد کے لواحقین کو سعودی عرب کیخلاف نقصان کے ازالے کیلئے مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دینے کے بل کی منظوری پر کڑی تنقید کی ہے اورکہاہے کہ اس بل کے ذریعے امریکہ سعودی عرب کو دباؤ میں لانا چاہتا ہے، نائن الیون کی دہشت گردی کا ملبہ سعودی عرب پر نہیں ڈالا جاسکتا۔
اس طرح پھر امریکہ کو ڈرون متاثرین کا حق بھی تسلیم کرنا ہو گا۔جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون حملے میں سعودیوں اور سعودی عرب کے ملوث ہونے میں بڑا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے اس حملے میں ملوث ہونے کی ہمیشہ تردید کی گئی ہے۔(جاری ہے)
اگر سعودی عرب نائن الیون حملے میں ملوث ہوتا تو امریکہ کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اس نوعیت کے نہ ہوتے جو ان حملوں کے بعد سے اب تک رہے ہیں۔
سعودی عرب نے نائن الیون میں ملوث لوگوں سے ہمیشہ لاتعلقی اختیار کی۔ انکی دہشتگردی کا ملبہ سعودی عرب پر نہیں ڈالا جا سکتا۔ سعودی عرب امریکی قوانین کا پابند نہیں ہے۔ تاہم اس طرحکی قانون سازی خود امریکہ کے بھی مفاد میں نہیں ہے اس کا ردعمل ہو گا جس سے پوری دنیا مزید بدامنی کی لپیٹ میں آ جائیگی۔ امریکہ کشیدگی نہ بڑھائے۔ پروفیسر ساجد میرنے مزید کہا کہ امریکہ سعودی عرب سے نائن الیون کے متاثرین کو جس طریقے سے معاوضہ دلانا چاہتا ہے اس کا کوئی اصولی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا کیونکہ سعودی عرب اس حملے میں بالواسطہ یا بلا واسطہ ملوث نہیں تھا جبکہ امریکہ کے پاکستان میں ہونیوالے ڈرون حملوں سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔ یہ حملے امریکہ نے براہ راست کئے ہیں۔چنانچہ مجوزہ امریکی قانون کے تحت ڈرون حملوں سے متاثر ہونیوالے پاکستانی باشندے امریکہ کیخلاف اپنے نقصانات کی تلافی کے دعوے دائر کرنے کے بھی مجاز ہونگے جس کیلئے امریکہ کی طرف سے متاثرین کو معاوضے کی فراہمی کا اصولی، اخلاقی اور قانونی جواز بھی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.