سندھ حکومت نے کراچی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

ترقیاتی منصوبوں کے پیکیج کے تحت 1830 ملین روپے شہر کے مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، وزیر بلدیات

پیر 23 مئی 2016 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) سندھ حکومت نے شہر قائد کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت منصوبوں پر 1830 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے پیکیج کے تحت 1830 ملین روپے شہر کے مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات جام خان شورو نے منصوبوں کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ شہر کی مختلف سڑکوں کی تعمیر اور مرمت پر ایک ارب 31 کروڑ روپے لگائے جائیں گے جب کہ کلری اور پکچر نالے کی تعمیر، صفائی اور وسعت کے لیے 52 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر بلدیات نے بتایا کہ کورنگی 3 ہزار اور 5 ہزار روڈ پر 12.73 کروڑ روپے کی لاگت سے کام کیا جائے گا جب کہ اسٹار گیٹ سے قائد آباد تک 80 کروڑ روپے سے سڑک تیار کی جائے گی۔ جام خان شور کا کہنا تھا کہ کراچی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہوچکی ہے لیکن ابھی افتتاح کرنا باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :