بھارت خطے میں اسلحے کی دوڑ لگا کرخطے میں عدم توازن پیدا کرکے اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے ‘سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر کے دریاؤں کا پانی روک کر پاکستان کو بنجر کر رہا ہے،حکمران مضبوط خارجہ پالیسی اپنائیں اور ملکی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں، امریکہ اور آئی ایم ایف کی غلامی سے چھٹکارہ حاصل کریں اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری کے سامنے ان معاملات کو اٹھائیں
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے ممبر و صدارتی امید وار لاہور ولید اقبال کی وفود سے ات چیت
بدھ 25 مئی 2016 20:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے ممبر و صدارتی امید وار لاہور ولید اقبال نے کہا کہ بھارت اور ایران کے درمیان چاہ بہار بندر گاہ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورزاہدان تاچاہ بہار بندر گاہ ریلوے لائن سمیت 12اہم منصوبوں کے معاہدو ں پر دستخط ہوئے ہیں،چاہ بہار بندر گاہ کی تعمیر کے لیے بھارت 50کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کرے گا اور افغانستان کے راستے بھارتی اشیاء اور تجارتی سامان اسی بندر گاہ کے ذریعے دنیا میں بر آمد کر سکے گا اور اس کے ساتھ بھارت کی وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی بھی آسان ہو جائے گی ۔
گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ نے تین سال گزر جانے کے با وجود ابھی تک فل ٹائم وزیر خارجہ نہیں لگایا ہے یہ اہم ترین وزارت وزیر اعظم نے اپنے پاس رکھی ہوئی ہے خود وہ ملک میں موجود نہیں ہوتے اورطارق فاطمی اور سرتاج عزیزجیسے چلے ہوئے کار توسوں سے کام چلا رہے ہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے، بھارت پاکستان کا اذلی دشمن ہے وہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو فروغ دے رہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.