وزیر داخلہ کا انکار، تاہم وزیر دفاع نے ملا منصور کی پاکستان میں ہلاکت کی تصدیق کر دی
محمد علی بدھ 25 مئی 2016 21:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) وزیر داخلہ کے انکار کے باوجود وزیر دفاع نے ملا منصور کی پاکستان میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے گزشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ نوشکی میں ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے شخص کی جب تک ڈی این اے رپورٹ نہیں آ جاتی تب تک تصدیق نہیں کی جا سکتی کہ وہ شخص آیا ملا منصور تھا یا نہیں۔
تاہم وزیر داخلہ کے انکار کے باوجود بدھ کے روز وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے متضاد بیان دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع نے نوشکی حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے افغان طالبان کے امیر کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔ ڈرون حملے نے امن کے حصول کی سوچ اور مقاصد پر شکوک پیدا کر دیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.