ضروری نہیں ایک شہر میں موجودگی دوبڑی سیاسی لیڈران کی ملاقات کا باعث بنے ، راجہ پرویز اشرف

ضروری نہیں کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا معاملہ ایوان لیکر جایا جائے۔وزیر اعظم کے اثاثے چھپانے کی بات قابل تشویش ہے ،میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 مئی 2016 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کے ایک شہر میں موجودگی دوبڑی سیاسی لیڈران کی ملاقات کا باعث بنے ہماری اطلاعات کے مطابق زرداری اور نوازشریف کے درمیان ملاقات طے نہیں تھی . پیپلزپارٹی کے چئیرمین نے واضع کردیاہے کہ نوازشریف کو مستعفی ہونا چاہیے ،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ٹی آراوز کے معاملے پر بات کی ہے .پیپلزپارٹی مفاہمت کر ے یا مخالفت میدان میں کرتی ہے منافقت نہیں کرتی ہے۔

ضروری نہیں کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا معاملہ ایوان لیکر جایا جائے۔وزیر اعظم کے اثاثے چھپانے کی بات قابل تشویش ہے،پیپلزپارٹی پر اگر کرپشن کے الزامات لگے تو ہم نے ان کی تحقیقات کرائی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مقامی ہوٹل میں کنزیو ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت 11ویں کنزیومرز چوائس ایوارڈز کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ رینٹل پاور ہم نے شروع نہیں کیا وہ منصوبہ تو پرویز مشرف کے دور میں شروع ہوا تھاجس میں ہمارے اوپر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔رینٹل پاور منصوبہ آج پھر نام بدل کر دوبارہ بنا یا جارہا ہے .انہوں نے کہا کہبلوچستان میں ڈرون حملہ پرہر پاکستانی کو تشویش ہے حکومت کو اس معاملے پر بھرپور احتجاج کرنا چاہیے ،پیپلزپارٹی نے کبھی بیک ڈور مزاکرات نہیں کئے پیپلزپارٹی کے چئیرمین نے واضع کردیاہے کہ نوازشریف کو مستعفی ہونا چاہیے ہمارا بھی یہی موقف ہے ،،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ٹی آراوز کے معاملے پر بات کی ہے .پیپلزپارٹی مفاہمت کر ے یا مخالفت میدان میں کرتی ہے منافقت نہیں کرتی ہے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت پر بات کرنا قبل از وقت ہے ،وزیر اعظم کے اثاثے چھپانے کی بات قابل تشویش ہے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کو پانامہ لیکس کے معاملے کو سنجیدگی سے لیں ، پی پی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے رینٹل پاور کے الزام ہیں ہم پر جبکہ آج بھی وہی پروجیکٹ چل رہیں ہیں،ہم پر مقدمے بناے گئے اور نام ای سی ایل میں شامل ہیں ، حکومت وقت کو ڈرون معاملے پر سخت احتجاج کرنا چاہیے ،عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کے ایک شہر میں موجودگی دوبڑی سیاسی لیڈران کی ملاقات کا باعث بنے ۔ہمارے اطلاعات کے مطابق زرداری اور نوازشریف کے درمیان ملاقات طے نہیں تھی .پیپلز پارٹی پر اگر کرپشن کے الزامات لگے توہم نے ان کی تحقیقات کرائی ،انہوں نے کہا کہبلوچستان میں ڈرون حملہ پر پاکستانیوں کو تشویش ہے حکومت کو اس معاملے پر بھرپور احتجاج کرنا چاہیے۔