قومی و سیاسی معاملات پر چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا نقطہ نظر ایک ہے ، مولا بخش چانڈیو
پیپلز پارٹی کے وفاقی حکومت کیساتھ کھڑے ہونے کا تصور غلط ہے ،ہم حکومت نہیں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں ، نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
جمعرات 26 مئی 2016 21:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلا عا ت مو لا بخش چا نڈیو نے کہا ہے کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری ایک ہی صفحہ پر ہیں اور قومی و سیاسی معاملات پر ان کی رائے اور پالیسی میں کسی بھی قسم کا فرق نہیں ہے ۔پانامالیکس کے معاملات پر بھی ان کا موقف ایک جیسا ہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کے بیان کو پارٹی پالیسی تصور کیا جاتا ہے یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہی ۔
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے واضح کیا کہ ہم حکومت نہیں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر ین عمران خان تمام چیزوں کو ہمیشہ شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں جب بھی ایم کیو ایم کے ناظم منتخب ہوتے ہیں تو وہ سندھی بولنے والے علاقوں کو نظر انداز کرتے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بلا کسی لسانی ،سیاسی اور مذہبی تفریق کے خدمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی جب بھی اقتدارمیں آئی ہے تو صوبہ بھر میں دیہی اور شہری علاقوں میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں اور بلا کسی سیاسی تفریق عوام کی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا اہم نکتہ ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.