چاہتے تھے کہ حکومتیں اپنی مدت پوری کریں صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے وعدوں کی پاسداری نہیں کی ،حکمران عوام کے تحفظ کے بجائے اپنے مفادات کو مستحکم کر رہے ہیں ، عوام حکمرانوں سے پوچھتے ہیں کہ پاکستان کے فنی ادارے روز بروز خسارے میں جا رہے ہیں، تمہارے تجارتی ادارے کیسے ترقی پر گامزن ہیں
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا ٹرین مارچ کے دوران روہڑی ریلوے اسٹیشن پر جلسہ عام سے خطاب
جمعہ 27 مئی 2016 22:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چاہتے تھے کہ حکومتیں اپنی مدت پوری کریں، لیکن صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے اپنے کیے وعدوں کی پاسداری نہیں کی ہے، حکمران عوام کے تحفظ کے بجائے اپنے مفادات کو مستحکم کر رہے ہیں ، عوام حکمرانوں سے دریافت کرتے ہیں کہ پاکستان کے فنی ادارے روز بروز خسارے میں جا رہے ہیں تمہارے تجارتی ادارے کیسے ترقی پر گامزن ہیں۔
وہ جمعہ کے روز کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کے تیسرے اورآخری مرحلہ کے آغاز پر میں روہڑی ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ لیاقت بلوچ، اسداﷲ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ممتاز حسین سہتو، عبدالحفیط بجارانی ، مولانا حزب اﷲ جکھرو، ناظم صوبہ سندھ جمعیت صلاح الدین ، پریم یونین کے رہنماء حافظ سلمان بٹ ، خیرمحمدتنیوسمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، سینیٹر سراج الحق نے مذید کہا کہ پاکستان میں تمام منافع حکمرانوں کے لیے اور خسارے غریب عوام کی قسمت میں ہیں،پاکستان کے تمام قومی ادارے ریلوے پی آئی اے اسٹیل مل ، واپڈا سب خسارے میں ہیں اور خسارے کا بوجھ عوام برداشت کر رہے ہیں، ٹیکسوں میں اضافہ ہو رہا ہے ایک جانب لوڈ شیڈنگ ہیں جبکہ دوسری جانب واپڈا والے بڑے بڑے بل بھیج رہے ہیں، آج سے دس برس قبل 354 یونٹ بجلی کے صارفین بارہ تیرہ سوروپے ادا کرتے تھے آج 345 یونٹ استعمال کرنے والوں کوپانچ ہزار سات سو بہتر روپے ادا کرنا ہوتے ہیں،آج مزدور کی تنخواہ بارہ اور پندرہ ہزار ہے میں وزیر خزانہ سے پوچھتا ہوں کہ وہ دس ہزار میں ایک گھرانے کابجٹ بنا کر دکھائیں،تمہارے گھوڑے کتے ائر کنڈیشن میں اور غریب عوام کے بچے فٹ پاتھوں پر گندگی کے ڈھیر میں رزق تلاش کرتے ہیں،انہوں نے کہا غریب لوگوں کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے میرا دل چاہتا ہے کہ میں ٹرین مارچ ان ظالموں قاتلوں اور لٹیروں کے سر پر چلا دوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کو 67 برس گزر گئے پاکستان کے عوام کو غریب تر بنا دیا گیا ہے اور پاکستان کی اشرافیہ امیر تر ہورہی ہے، انہوں نے کہاکہ میں نے انہیں حکومت چھوڑنے کو نہیں کہا تھا پانچ برس انکا مینڈیٹ ہے ، انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے امیر اراکین کی تنخواہ میں چند منٹوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جبکہ غریب کیلئے جگہ جگہ راستے بند کیے جا تے ہیں،جاگیردارانہ نظام سے انسان ترقی نہیں کر سکتا، اسکول ہیں استاد نہیں ، ہسپتالوں میں ادویات نہیں ، ہر جگہ وی آئی پیز پروٹوکول ہے، پروٹوکول کیلئے تنخواہیں دی جاتی ہیں، تمام مسائل کا علاج اسلامی نظام ہے ،قوم آئندہ نسلوں پر رحم کریں اور ظلم و جبر کرپشن سے پاک پاکستان بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں اس عظیم جدو جہد میں سندھ کے لوگ ہمارا ساتھ دیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.