کراچی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد منیر احمد کے سنسنی خیز انکشافات
وزیرستان میں فورسسز پر حملے کرنے کا اعتراف‘18 اہم ساتھی حساس اداروں، رینجرز اور پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔ملزم کا بیان
میاں محمد ندیم ہفتہ 28 مئی 2016 14:35
کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28مئی۔2016ء) کراچی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد منیر احمد نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔دہشت گرد نے وزیرستان میں فورسسز پر حملے کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار دہشت گرد منیر احمد عرف مفتی صاحب نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اسکے 18 اہم ساتھی حساس اداروں، رینجرز اور پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔
ملزم کا شمار کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر خان زمان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ملزم کے مطابق اس نےخان زمان محسود کے ساتھ وزیرستان سے اسلحہ چلانے کی ٹریننگ لی۔ٹریننگ کے بعد ملزمان کراچی آگئے جہاں اسنے کراچی میں راجا تنویر کالونی میں رہائش اختیار کرلی۔(جاری ہے)
ملزم نے وزیرستان کے کمانڈر حکیم اللہ محسود اور خان زمان محسود کے ساتھ فورسز پر حملے کئے۔
بھتہ نہ ملنے پر ملزم کے ساتھی سجاد لنگڑا نے حنیف آفریدی نامی شخص کو قتل کیا۔ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ خان زمان خان محسود وزیرستان میں روپوش ہے اور وہیں سے نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم منیر احمد کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر خان زمان خان کا قریبی ساتھی اور دوست ہے۔ گرفتار دہشت گرد نے کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر کے ساتھ وزیرستان میں تربیت حاصل کی۔ وزیرستان میں کمانڈر حکیم اللہ مسعود اور خان زمان مسعود کے ساتھ مل کرفورسز پر حملوں میں ملوث رہا۔ گرفتار دہشت گرد نے تفتیش میں لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان سوات گروپ کے لوگوں سے بھی رابطوں کا اعتراف کیا۔ ملزم نے تفتیش میں کالعدم تحریک طالبان وزیرستان قیادت کے حکم پر کراچی میں بھتہ وصولی اور بھتہ کی عدم ادائیگی پر قتل کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔ ملزم نے بتایا کہ اسکے 18 اہم ساتھی حساس اداروں ، رینجرز اور پولیس سے مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر خان زمان خان مسعود نے وزیرستان کے علاقے غوث میں روپوشی اختیار کررکھی ہے اور وہ وہاں سے نیٹ ورک چلا رہا ہےمزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.