پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نوازشر یف سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ‘ آصف علی زرداری
پانامہ لیکس کے معاملے کو کسی صورت نظر اندازکر نیکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بلکہ ہم اس معاملے کو حتمی نتیجے تک پہنچانا چاہتے ہیں ‘لندن میں جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن سے کسی قسم کی ملاقات نہیں ہوئی‘ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز کی تیاری کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں اور اپوزیشن کیساتھ چلیں گے‘میرے اور پارٹی موقف میں کوئی تضاد نہیں ‘سر براہ پیپلز پارٹی پار لیمنٹرین
اتوار 29 مئی 2016 22:11
لاہور/دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی پار لیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نوازشر یف سے کسی قسم کا سمجھوتہ ہو رہا ہے اور نہ ہی ہوگا ‘ہم پانامہ لیکس کے معاملے کو کسی صورت نظر اندازکرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بلکہ ہم اس معاملے کو حتمی نتیجے تک پہنچانا چاہتے ہیں ‘لندن میں جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن سے کسی قسم کی ملاقات نہیں ہوئی۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز پیپلز پارٹی پار لیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف سے کسی قسم کے سمجھوتے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشر یف اور حکومت سے کسی قسم کا سمجھوتہ ہو رہا ہے اور نہ ہی ہوگا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرے اور پارٹی کے موقف میں کسی قسم کا تضاد نہیں پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز کی تیاری کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں اور اپوزیشن کیساتھ چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الر حمن سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی او ر نہ ہی پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کو کسی صورت نظرانداز کرسکتی ہے کچھ لوگ اس حوالے سے حکومت کے ساتھ پیپلزپارٹی کی مفاہمت کے حوالے سے جھوٹے پروپگینڈہ کر رہے ہیں مگر پیپلزپارٹی کا موقف بالکل واضح ہے ہم پانامہ لیکس کو ہر صورت حتمی نتیجے تک پہنچانے چاہتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.