ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور افغانستان کا باضابطہ پہلا رابطہ
پیر 30 مئی 2016 14:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) افغان طالبان ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور افغانستان کا پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ خطے میں قیام امن کیلئے مل جل کر کام کریں گے اور اپنی زمین ایک دوسرے خلاف کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی افغان سفیر حضرت عمر ذ خیل وال سے ملاقات ہوئی ،ملاقات میں نوشکی ڈرون حملے،طالبان قیادت کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
،دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد تک ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ،ملاقات میں پاک افغان تعلقات ، نوشکی ڈرون حملے میں طالبان قیادت کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد کی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر خارجہ اور افغان سفیر سے ہونے والی ملاقات میں افغان جاری مفاہمتی عمل کے مستقبل پربات چیت ہوئی ،جس میں انہوں نے افغانستان سے ڈرون حملے پرپاکستان کی جانب سے تحفظات سے آگاہ کیا۔
جبکہ ملااخترمنصورکی ہلاکت کے بعدیہ پہلاپاک افغان باضابطہ رابطہ ہے،جس میں پاک افغان تعلقات،سرحدی صورتحال،نئی افغان قیادت کے بیانات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہمیں اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیناچاہئے،پاکستان ،افغانستان کا پر امن حل چاہتا ہے جو کہ پاکستان کے بھی مفاد میں ہے،اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے انہوں نے افغان سفیر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ خطے میں قیام امن کیلئے مل جل کر کام کریں گے اور دونوں ممالک اپنی زمین ایک دوسرے خلاف کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.