ٹریفک پولیس کے شہید افسران اور جوانوں کے ورثا ء میں امدادی رقوم، کپڑے اور راشن کی تقسیم
آئی جی سندھ نے شہدائے ٹریفک پولیس کے ورثا میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے وزیر اعلی سندھ نے شہدائے پولیس کے ورثا کے لئے امدادی رقم 50 لاکھ روپے کرنے کی منظوری بھی دے دی، آئی جی سندھ
پیر 30 مئی 2016 19:05
کراچی ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ شہدائے ٹریفک پولیس کی قربانیاں قابل فخر ہیں اور دہشت گردانہ حملوں سے ان کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے، پولیس کلنگز میں ملوث عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور عبرت ناک سزائیں ان کا مقدر ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ڈی آئی جی ٹریفک کے زیر انتظام شہدائے ٹریفک پولیس کے ورثاء میں امدادی رقوم، کپڑوں اور راشن کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر، ڈی آئی جیز ویسٹ و ساؤتھ کے علاوہ پولیس کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے شہدائے پولیس کے ورثاء کے لئے امدادی رقم کا پیکج 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کرنے کی مجوزہ منظوری دے دی ہے اور جلد اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو جائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.