چین اور امریکہ کے اہلکاروں کے درمیان آئندہ ہفتہ بیجنگ میں اعلیٰ سطحی سالانہ مذاکرات ہوں گے
پیر 30 مئی 2016 19:40
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) چین اور امریکہ کے اہلکاروں کے سالانہ اجلاس آئندہ ہفتے بیجنگ میں منعقد ہوں گے۔ یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو بتائی ہے ۔ ترجمان لو کانگ نے اعلان کیا کہ آٹھواں چین امریکہ سٹریٹجک اور اکنامک ڈائیلاگ( ایس اینڈ ای ڈی) اورعوامی سطح کے تبادلوں کے بارے میں ساتویں چین امریکہ اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس 6اور7جون کو منعقد ہوں گے۔
ایس اینڈ ای ڈی کی صدارت نائب وزیراعظم وانگ یانگ اور سٹیٹ کونسلر یانگ جچی مشترکہ طور پر کریں گے جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیرخزانہ جیکبلیو دوسربراہان مملکت کے نمائندوں کے طور پر موجود ہوں گے۔سی پی ای کی صدارت نائب وزیراعظم لایویان ڈون اور جان کیری مشترکہ طور پر کریں گے۔(جاری ہے)
لو نے کہا کہ چین دونوں طرف کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد سڑیٹجک کمیونیکیشن میں اضافہ کرنے ،باہمی طور پر سودمند تعاون کو فروغ دینے اور اختلافات کو صحیح طور پر نمٹنے کے لئے امریکہ کے ساتھ کام کرنے پر تیار ہے تاکہ چین اور امریکہ کے درمیان اہم ملکی تعلقات کے نئے ماڈل کی تعمیر کر آگے بڑھایا جا سکے ۔
ترجمان نے کہا کہ سی پی ای میں تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی ، ثقافت، صحت ، سپورٹس، خواتین و نوجوانوں میں تعاون وتبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.