بلاول بھٹو زرداری کا راولپنڈی آمد پر فقید المثال استقبال
پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا راولپنڈی کل بھی پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ تھا اور آج بھی ہے ،راجہ عمران
پیر 30 مئی 2016 22:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) چئیرمین پاکستا ن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا راولپنڈی آمد پر فقید المثال استقبال، جیالوں نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن راجہ عمران اشرف کی زیر قیادت قائد پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا پرتپاک استقبال کیا ، پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا راولپنڈی کل بھی پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ تھا اور آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ ہے۔
گزشتہ روز چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی راولپنڈی آمد پر ہزاروں کی تعداد میں جیالوں نے ٹی چوک روات کے قریب چیرمین بل پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا فقید المثال استقبال کیا اور گاڑیوں کی کئی میل لمبی قطاریں جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر قائد بلاول بھٹو کے کارواں کا حصہ رہیں۔(جاری ہے)
صدر پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن راجہ عمران اشرف کی زیر قیادت ہزاروں کی تعداد میں موجود جیالوں نے بلاول بھٹو زرداری کی راولپنڈی آمد پر والہانہ اور پرجوش استقبال نے بلاول بھٹو سے اپنی جذباتی وارفتگی کا اظہار کیا اور وقت کے حکمرانوں پر انکی کھوکھلی مقبولیت کو عیاں کر دیا۔
قائد پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے راولپنڈی کے جیالوں کی جانب سے دیدنی استقبال پر شکریہ ادا کیا اور صدر راولپنڈی ڈویژن پاکستان پیپلز پارٹی راجہ عمران اشرف کی بھر پور عوامی مہم اور کارکنان کے ساتھ رابطہ مہم پر تعریف بھی کی۔ ٹی چوک روات ست ہزاروں کی تعداد میں جیالے اور ہزاروں گاڑیاں کارواں کی صورت میں میر پور جلسہ گاہ کی ترف روانہ ہوگئے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.