چونیاں میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث افسران ملازمین جن پر کرپشن ثابت
محمد علی جمعرات 2 جون 2016 13:04
چونیاں(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر میاں محسن رشید سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ٹی ایم اے چونیاں میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث افسران ملازمین جن پر کرپشن ثابت ہوچکی ہے اسسٹنٹ کمشنر شیخ محمدسلیم خالد۔ سابق تحصیلدار حق نوازرانجھا۔ سردار طارق نائب تحصیلدار/سب رجسٹرار۔
محمداسلم رجسٹری محررودیگر ملازمین کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو دوکروڑ چھپن لاکھ روپے کی ریکوری کرنے کا بھی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں ٹی ایم اے چونیاں میں تین کروڑ اکتالیس لاکھ پینتالیس ہزار کے کرپشن کے سکینڈل میں تحقیقات کے بعد رجسٹری برانچ اٹھاون لاکھ اٹھانوے ہزار ۔(جاری ہے)
قانون گوئی سرکل چونیاں نمبر1میں ایک لاکھ چون ہزار۔
قانون گوئی سرکل چونیاں نمبر2میں پانچ لاکھ سنتالیس ہزار۔ قانون گوئی چھانگامانگا میں چار لاکھ ستاسی ہزار۔ قانون گوئی کنگن پور میں اڑسٹھ ہزار۔ قانون گوئی الہ آباد میں اٹھارہ لاکھ انچاس ہزار۔ قانون گوئی تلونڈی میں پانچ لاکھ آٹھ ہزار۔ سی وی ٹیکس سب رجسٹرار/تحصیلدارآفس تہترلاکھ۔ اے ڈی ایل آر سروس تین لاکھ تریسٹھ ہزار۔ چالان فارم ٹی ایم اے میں پچاسی لاکھ اڑتالیس ہزار کے غبن ثابت ہوچکے ہیں جن میں مبینہ طور پر مذکورہ برانچوں کے ملازمین کے علاوہ مقامی اشٹام فروش بھی ملوث ہیں۔ سابقہ ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ نے انکوائری کرکے غبن ثابت ہونے کی حکام بالا کو صورتحال سے مطلع کردیا تھا مگر مذکورہ کارروائی سابقہ ڈی سی او سلمان غنی کی طرف سے جو بالاحکام کو لیٹر جاری کیا گیا تھا کہ فلاں فلاں افسران اور ملازمین جو کروڑوں کے غبن میں ملوث ہیں ان کے خلاف باضابطہ کارروائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔ جس پر چیف سیکرٹری کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ضابطہ کے مطابق کارروائی کرنے اور ملوث ملازمین کو فوری طور پر برخاست کرنے اور دیانتدارملازمین بھرتی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
چوہدری تسنیم ناصر اقبال صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا نقصان پورا نہیں ہو سکتا ، پنجاب حکومت آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے لواحقین کیلئے معمولی سا تعاون لے کر حاضر ہوئے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم میں شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں بہت جلد نظر آئیں گی، ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے، مریضوں کو علاج کےلیے دوسرے اضلاع میں نہیں جانا پڑے گا, وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے ..
-
پودے لگا کر نہ صرف انسانی آکسیجن پوری ہوتی ہے بلکہ بیماریوں سے نجات ملتی ہے جبکہ شجر کاری ایک نیک کام ہے جسے ہمیں ملکر کر کرنا ہے اور ملک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے، ایڈوائزر مستحب ضلع جہلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس فورس ہیڈ کوارٹر کمیٹی روم میں اجلاس ہوا
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایلیٹ یونیفارم پہن کر شرکت، ایلیٹ کمانڈوز کی حمزہ کمپنی اور عائشہ کمپنی نے جنرل سلامی پیش کی
-
صارفین کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کے لئے آگاہی فراہم کی جائے کہ کنزیومر پروٹیکشن کیا چیز ہے اس کے فائدے کیا ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم
-
عید الاضحی کے موقع صفائی ،سیکورٹی اور دیگر انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے حل کئے جائیں گے تمام ادارے اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کریں، ڈی سی جہلم
-
ستھرا پنجاب مہم کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہترین بنائی جائے، ڈی سی جہلم
-
میرپورخاص، پبلک یونیورسٹی میں طلبا کا کثیر تعداد میں اساتذہ کے ساتھ مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
-
جہلم میں متعدد چنگ چی رکشہ جات بغیر رجسٹریشن و روٹ چل رہے ہیں، یہ جہلم کی مصروف شاہراہوں پر کھڑا ہو کر ٹریفک کے معمول کو خراب کررہے ہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک جہلم
-
سرکاری دفاتر میں سائلین اور عملہ کے لیے سہولیات کی فراہمی ضروری ہے دفاتر کی حالت بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں ، ڈی سی جہلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.