یورپ میں شدید بارشیں ‘کئی ملکوں میں سیلاب کی وارننگ جاری
جرمنی کے ہزاروں گھربجلی سے محروم‘اب تک 5افرادہلاک ہوچکے ہیں
میاں محمد ندیم جمعرات 2 جون 2016 16:53
پیرس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02جون۔2016ء) یورپ میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کے نتیجے میں سیلاب کی صورتِ حال خراب ہونے کے اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں جس میں پانچ افراد پہلے ہی ہلاک ہو چکے ہیں۔جنوبی جرمنی میں چار افراد کے ڈوبنے کی خبر ہے جبکہ دو لاپتہ ہیں اس کے علاوہ ہزاروں گھروں میں بجلی نہیں ہے۔وسطی فرانس کے کچھ علاقے بدترین سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ ایک گھر سے ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔فرانس میں ہزاروں لوگوں کو سیلاب سے نکالا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے پورے وسطی یورپ میں وسطی فرانس سے یوکرین تک شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔وسطی فرانس میں ایک دن کی راحت کے بعد آج پھر اس کے دریا کا پانی خطرے کے نشان سے کہیں اوپر بہہ رہا ہے۔(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا دباو کم ہونے کے سبب یورپ کے زیادہ تر علاقوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں اور اگلے چند دنوں میں موسم میں تبدیلی کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔
فرانس سے بیلجئیم، جرمنی سے جنوبی پولینڈ، رومانیہ، مالدووا اور یوکرین تک اس آواخرِ ہفتہ شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔جنوبی جرمنی کے ایک گھر کے تہہ خانے میں تین عورتیں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔سیلاب کا پانی کاروں، درختوں یہاں تک کے گھروں کے فرنیچر کو بہا کر لے گیا۔ آسٹریا کی سرحد پر تمام سڑکیں اور سکول بند ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.