اقتصادی راہداری منصوبہ کے خلاف غیرملکی سازشوں سے آگاہ ہیں۔جنرل راحیل شریف
راہداری کے خواب کی تعمیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آخری مرحلے میں داخل ہوگیاہے،قوم گزشتہ ایک دہائی سے دہشتگردی سے متاثر ہے،ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،پاک آرمی قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 جون 2016 18:29
(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون۔2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آخری مرحلے میں داخل ہوگیاہے،اقتصادی راہداری منصوبہ کیخلاف غیرملکی سازشوں سے آگاہ ہیں،راہداری کے خواب کی تعمیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں،قوم گزشتہ ایک دہائی سے دہشتگردی سے متاثر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کررہے تھے۔
کانفرنس میں کور کمانڈرز،پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں آرمی چیف کوملک کی اندرونی و بیرونی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قوم کے عزم نے صورتحال تبدیل کردی۔(جاری ہے)
قوم کے عزم نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی ہے۔پاک آرمی قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔
قوم نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی کاوشوں کے باعث ضرب عضب حتمی مرحلے میں ہے۔اس موقعہ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹی ڈی پیز کی واپسی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے پربہادر قبائیلی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے فاٹا میں بحالی اور تعمیر نو کے کام کی رفتار بڑھانے پر بھی زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.