کراچی میں دہشت گردی ، آرمی چیف پنجاب، سندھ کے حساس علاقوں میں فوجی آپریشن کروائیں‘ شیعہ علما کونسل
قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی اداروں کو دہشت گردی کے خطرات سے متوجہ کررہے ہیں‘علامہ سبطین سبزواری
جمعرات 2 جون 2016 20:26
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء ) شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں شرپسند گروہ کی طرف سے امام بارگاہ پر حملے اورفائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنر ل راحیل شریف قبائلی علاقوں کے بعد شہروں سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پنجاب اور سندھ کے حساس علاقوں میں بھی فوجی آپریشن کریں۔
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان، پاراچنار اور اب کراچی میں قتل و غارتگری کے ناقابل برداشت واقعات 1990ء کی دہائی کی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کو دوبارہ شروع کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کی خاطر پاکستان میں اہل تشیع نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں ۔(جاری ہے)
یہ ہماری دھرتی ہے۔ لیکن مارشل لائی حکومت کی پیداوار دہشت گرد گروہ کو لگام نہ دی گئی تو اس سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے مکتب اہل بیتؑ کے پیروکاروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ شہروں میں ضرب عضب آپریشن شروع کئے بغیر دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ کیونکہ شہری علاقوں سے ہی دہشت گردوں کو فنڈنگ ہوتی اور ٹارگٹ ملتے ہیں۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑے بغیر ملک میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی ایک عرصے سے حکومتی اور ریاستی اداروں کو متوجہ کررہے ہیں کہ دہشت گردوں کو نکیل ڈالی جائے، مگر اقتدار کے نشے میں دھت حکمرانوں کو کسی کی پرواہ نہیں۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کہا کہ وہ قبائلی علاقوں کے بعد پنجاب اور سندھ کے حساس علاقوں میں بھی فوجی آپریشن کروائیں ۔ تاکہ ملکی سلامتی سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.