ساہیوال ،گرمی سے دو بوڑھے افراد جاں بحق ،درجنوں افراد ہسپتال داخل ،چار کی حالت نازک
پیر 6 جون 2016 18:48
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) ضلع ساہیوال میں آج بھی گرمی کی لہر جاری رہی اور شدید گرمی اور لو لگنے سے دو افراد ہلاک جبکہ درجنوں کو بیہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں داخل کرا دیا گیا ہے جن میں سے چار افراد کی حالت نازک ہے۔ درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ضلع ساہیوال گذشتہ بہتر گھنٹوں سے گرمی کی شدید لپیٹ میں آیا ہوا ہے اور درجہ حرارت چوالیس سینٹی گریڈ سے بڑھتا ہوا آج چھیالیس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہا آج مسلم بن عقیل کالونی کے محمد صدیق اور چک 62/4-R کے محمد رفیق ساٹھ ساٹھ ساٹھ سالہ بوڑھے شدید گرمی اور لو لگنے کے سبب بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لائے گئے جہاں دونوں نے ایمرجنسی وارڈ میں ہی دم توڑ دیا۔
جب کہ درجنوں افراد کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جن میں دو بچوں ایک بوڑھے اور ایک چھتیس سالہ عورت کی حالت نازک ہے۔ سول ہسپتال کے ایمرجنسی ہیٹ سٹروک وارڈ پر سفارشی مریضوں کا قبضہ ہونے کی وجہ سے ہیٹ سٹروک کے مریضوں کو وارڈوں میں ڈال دیا گیا ہے جہاں ان کے لیے ایئر کولر کی سہولت بھی مہیا نہ ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.