جامعہ سندھ جام شورو،انڈس کالج آف لا حیدرآباد کے ایل ایل بی کے امتحانات 10 جون سے شروع ہونگے

منگل 7 جون 2016 20:29

حیدرآباد 7- جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون ۔2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے ناظم امتحانات سیمسٹر نے اپنے ایک اعلامیہ میں واضع کیا ہے کہ جامعہ سے ملحقہ انڈس کالج آف لا حیدرآباد کے ایل ایل بی پارٹ اول، دوم، سوم، چہارم اور پنجم (پانچ سالہ پروگرام) سال 2016ء کے امتحانات 10 جون 2016ء سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انڈس کالج آف لا میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :