حکومت کے اقدامات کی وجہ سے معیشت میں بہتری آئی ‘ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں‘ معیشت کے استحکام کے لئے میثاق معیشت پر اتفاق کرنا ہوگا
مسلم لیگ (ن) کے رکن قیصر احمد شیخ کا بجٹ پر بحث کے دوران اظہارخیال
جمعہ 10 جون 2016 16:34
اسلام آباد ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے معیشت میں بہتری آئی اورزرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں‘ ملک کی معیشت کے استحکام کے لئے میثاق معیشت پر اتفاق کرنا ہوگا‘ سیاست سے بالاتر ہوکر ملک کی ترقی کے لئے مل بیٹھنا ہوگا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ارکان کو فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے اچھے اقدامات کی تعریف کرنی چاہیے۔
ملک کی معیشت میں بہتری آئی ہے‘ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے میں چین سالانہ آٹھ فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے۔ انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ چین نے 17 سالوں میں فی کس آمدنی دوگنا کی ہے۔(جاری ہے)
اسی طرح بھارت بھی تیز رفتار ترقی کر رہا ہے۔ ہمیں بھی ملک کی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے میثاق معیشت پر اتفاق کرنا ہوگا کیونکہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر اپنے اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر ملک کی ترقی کے لئے مل بیٹھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایوان کی کمیٹی بنائی جائے جو اس بات کا جائزہ لے کہ کالا باغ ڈیم منصوبے میں کون سی خامیاں ہیں اور وہ کیسے دور کی جاسکتی ہیں۔ اگر اس پر اتفاق رائے ہو جائے تو ہمیں سالانہ 300 سے 400 ارب روپے کی بچت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.