کپاس کے کاشتکار فصل پر دل وجان سے محنت کریں اور اچھی قیمت کے حصول کیلئے پرامید رہے‘ڈاکٹر فرخ جاوید
حکومت پنجاب کسان بھائیوں کو کپاس کی بہترین قیمت دلوانے کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہے‘صوبائی وزیر زراعت
اتوار 19 جون 2016 16:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء ) صوبائی وزیرزراعت ڈاکٹرفرخ جاوید نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار فصل پر دل وجان سے محنت کریں اور اچھی قیمت کے حصول کے لئے پرامید رہے،حکومت پنجاب کسان بھائیوں کو کپاس کی بہترین قیمت دلوانے کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں کپاس کی فصل کی بوائی کے حوالے سے جاری کمپین کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں محکمہ زراعت کے سینئرافسران نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیرزراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ خصوصی ٹیمیں بنا کر کپاس کی کاشت کے علاقوں میں جائیں اور کسان بھائیوں کو فصل کی فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں۔(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ سے کپاس کی ابتدائی فصل 3000 روپے فی من سے زائد قیمت پر فروخت ہورہی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ کاشتکار اس سال کپاس کی اچھی قیمت وصول کریں گے۔
اجلا س کو بتایا گیا کہ ایک تخمینہ کے مطابق اس سال پنجاب 48 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی ہے ۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے موسمی تغیرات کی وجہ سے پاکستان کے علاوہ بھارت اور دیگر علاقوں میں بھی اس سال کپاس نسبتا کم کاشت کی گئی۔اس موقع پروزیر زراعت نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں جا کر کسان بھائیوں کی تربیت کی کریں اور انہیں کپاس کی فصل پر دل وجان سے محنت کرنے کی تلقین کریں تاکہ فی ایکڑ اچھی پیداوار حاصل کرکے انہیں فصل کی بہترین قیمت میسرآ سکے۔ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ کپاس کی فصل کی دیکھ بھال کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاشتکار بھائیوں کی فلاح کے لئے ڈی اے پی کھاد اور یوریا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے اور کسانوں کو فرٹیلائزر کے متوازن استعمال سے اپنی پیداوار میں اضافہ کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
-
سرکاری افسر کو ٹریلر سے کچل کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
-
سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس،اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے خلاف جامع حکمت عملی بنائی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، 11 ،مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد
-
بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
-
سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
-
9 مئی کیس،فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
واپڈا کی دریاؤں اورآبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.