بھارت کی جانب سے چینی فضائیہ پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

muhammad ali محمد علی منگل 21 جون 2016 00:58

بھارت کی جانب سے چینی فضائیہ پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جون ۔2016ء) بھارت کی جانب سے چینی فضائیہ پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ چینی فضائیہ کے طیارے نے اس کی فضائِ حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

چینی طیارے جے ایچ 7 نے بھارت اور چین کے سرحدی علاقے اکسائی چن میں بھارت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ چینی طیارے 107 منٹ تک بھارت کی فضائی حدود میں موجود رہا اورپھر چینی فضائی حدود میں واپس چلا گیا۔ بھارت کی جانب سے اس واقعے پر کافی شور مچایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :