ساہیوال، مساجد کے اماموں سے اعتکاف پر بیٹھنے کے خواہشمند افراد کے کوائف طلب
ہفتہ 25 جون 2016 21:56
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جون ۔2016ء ) پولیس نے مساجد کے اماموں سے اعتکاف پر بیٹھنے کے خواہشمند افراد کے کوائف طلب کرلئے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام کی ہدایت پر مختلف تھانوں کے تمام ایس ایچ او ز نے چھوٹی بڑی تمام مساجد کے اماموں سے اعتکاف پر بیٹھنے کے خواہشمند افراد کے کوائف طلب کئے ہیں جس کے تحت تمام ایس ایچ او ز نے امام مساجد کو اعتکاف پر بیٹھنے کے خواہشمند افراد کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی لینے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مذکورہ افرا دکی شناخت کو بھی یقینی بنایاجائے اور محلے داروں سے مذکورہ افرادکے بارے یہ تسلی کی جائے کہ یہ مساجد کے قریب علاقوں کے رہائشی ہیں ۔
امام مساجد نے اعتکاف پر بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے قومی شناختی کارڈ کی کاپی فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا زاہد علی نے بتایا ہے کہ یہ اقدام موجودہ حالات کے پیش نظر کیاگیاہے تاکہ مساجد میں کوئی دہشتگرد اعتکاف پر بیٹھ کر امن وا مان کی صورتحال کو خراب نہ کرسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.