مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی قائدین کی نا اہلی کی پٹیشن پر قانونی مشاورت کر رہی ہے ، آرٹیکل 62اور 63 کے تحت وزیراعظم پر کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکتا،و زیر اعظم کے خلاف پٹیشنز دائر کرنے والے خود اپنے کھودے گڑھے میں گر جائیں گے، ہم شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر مارنے والوں کو آئینہ دکھائیں گے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 28 جون 2016 20:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62اور 63 کے تحت وزیراعظم پر کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکتا،مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی قائدین کی نا اہلی کی پٹیشن پر قانونی مشاورت کر رہے ہیں ، ،پارٹی اجتماعی طور پر سیاسی فیصلہ کرے گی، اپوزیشن کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات میں کوئی وزن نہیں ، وزیر اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں پٹیشنز دائر کرنے والے خود اپنے کھودے گڑھے میں گر جائیں گے،مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی بھی شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر مارنے والوں کو آئینہ دکھانے پر غور کر رہے ہیں۔
وہ منگل کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کررہے تھے ۔اس دوران وزیراطلاعات نے کہا کہ دو جماعتوں نے الگ الگ سے الیکشن کمیشن میں پٹیشنز دائر کر رکھی ہیں، تاہم جب آرٹیکل 62اور 63 کی بات ہو گی تو نواز شریف تو بالکل صاف ہیں، ان پر کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان پر اپوزیشن کی جانب سے عائد کئے جانے والے کسی الزام میں کوئی وزن ہے اور اس حوالے سے عدالتوں جے فیصلے بھی موجود ہیں لیکن جو پٹیشنرز ہیں ان پر عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں بلکہ بین الاقوامی عدالتوں کے فیصلے بھی موجود ہیں لہٰذا آرٹیکل 62 اور 63 کی زد میں وہ لوگ آ سکتے ہیں انہیں اس کا انتظار کرنا چاہیے، انگلی دوسروں پر اٹھائی ہے اور انگلی کی زد میں وہ خود آ سکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.