بھارت ٗپہلی پوزیشن لینے والی طالبہ کو جیل بھیج دیا گیا

روبی رائے کی عمر کو دیکھتے ہوئے جیل بھیجنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا بچوں کو سزا دینے کے بجائے سسٹم کو جوابدہ بنانا چاہیے ٗ اسٹیٹ منسٹر

منگل 28 جون 2016 21:35

بھارت ٗپہلی پوزیشن لینے والی طالبہ کو جیل بھیج دیا گیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) ہندوستان کی ایک طالبہ کو دوبارہ لیے جانے والے ٹیسٹ میں ناکامی پر چیٹنگ کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔17 سالہ روبی رائے نے ریاست بہار کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی تاہم ایک ویڈیو میں کہا کہ ان کا اصل موضوع پولیٹیکل سائنس کھانا پکانے کے بارے میں ہے۔ویڈیو کے ہر جگہ پھیلنے اور انتہائی مقبول ہونے کے بعد طالبہ کو دوبارہ امتحانات دینے کیلئے کہا گیا اور ٹیسٹ میں ناکامی پر ان کا نتیجہ منسوخ کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

ان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے انہیں آٹھ جولائی تک جیل بھیج دیا ہے۔روبی رائے کی عمر کو دیکھتے ہوئے ان کو جیل بھیجنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کو بچوں کیلئے مخصوص جیل بھیجا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ مانو مہاراج نے کہا کہ روبی کو یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ وہ بالغ نہیں لیکن انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی۔

ایک اسٹیٹ منسٹر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو سزا دینے کے بجائے سسٹم کو جوابدہ بنانا چاہیے ٗاس کے علاوہ امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھانے والے متعدد دیگر طالبعلموں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں جن میں سائنس میں پہلے نمبر پر آنے والی سورابھ شریستھا یہ تک نہ بتا سکیں کہ پانی کن دو چیزوں سے مل کر بنتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔روبی رائے کا امتحان لینے والے شعبہ امتحان کے ذمے دار نے بتایا کہ وہ ان کی کارکردگی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ جب ان سے کہا گیا کہ بھارتی شاعر تلسی داس پر مضمون لکھیں تو انہوں نے صرف یہ لکھا تلسی داس جی پرنام۔گزشتہ سال ریاست بہار میں امتحانات کے دوران والدین کو دیواریں پھلانگ کر طالبعلموں کو جوابات فراہم کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے چیٹنگ روکنے کیلئے جرمانے اور گرفتاری جیسے سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :