بھارت میں گائے کا گوشت لے جانے والے دومسلمانوں کو گوبرکھلادیاگیا

ملکی میڈیافساد کی جڑ،اگرفوٹیج نہ دکھاتا تو کسی کو معلوم نہیں ہوتا 2 مسلمانوں کے ساتھ کیا ہوا،مودی کی تنقید

بدھ 29 جون 2016 17:29

بھارت میں گائے کا گوشت لے جانے والے دومسلمانوں کو گوبرکھلادیاگیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) بھارت میں دو مسلمانوں کو بیف لے جانے پرگائے کا گوبر کھلادیا،بھارتی اخبار کے مطابق گاوٴ رکشک دَل نامی تنظیم کے رضاکاروں نے نئی دہلی کے قریب گائے کا گوشت لے جانے والے 2 افراد کو گائے کے گوبر، پیشاب، دودھ، دہی اور گھی کو ملاکر بنایا گیا 'پنچ گاویا' کھانے پر مجبورکیا،گرگاوٴں میں گاوٴ رکشک دل کے صدر دھرمیندر یادیو نے اعتراف کیا کہ انہوں نے رضوان اور مختار نامی شخص کو 'پنچ گاویا' کھانے پر مجبور کیا۔

دھرمیندر نے بتایا کہ ان کے کارکنوں نے اطلاع ملنے پر ایک کار کو روکا جو میوات سے نئی دہلی جارہی تھی اور اس میں 700 کلو گرام گائے کا گوشت موجود تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس کار کو روکنے کے لیے 7 کلو میٹر تک پیچھا کرنا پڑا اور بالآخر ہم انہیں بدر پور کی سرحد کے قریب پکڑنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ہمیں نہیں معلوم کہ ویڈیو کس نے بنائی۔

(جاری ہے)

دھرمیندر نے بتایا کہ جب ہم نے انہیں پکڑا تو ان کی گاڑی میں 700 کلو گرام گائے کا گوشت موجود تھا ہم نے انہیں سبق سکھانے کے لیے 'پنچ گاویا' کھلایا۔

رپورٹ کے مطابق 'گاؤ رکشک دل' کے رضاکار دونوں مسلمانوں کو 'گاؤ ماتا کی جے' اور 'جئے شری رام' کہنے کے لیے مجبور کررہے تھے۔ادھربھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے علاقائی واقعات اور نفرت انگیز تقاریر نشر کرنے پر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے پروپیگنڈا پھیلانے والوں کو ہیرو بنادیا ہے، 2 ہفتے قبل ہونے والے واقعے کی ویڈیو اگر میڈیا نہیں دکھاتا تو کسی کو معلوم نہیں ہوتا کہ ان 2 افراد کے ساتھ کیا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :