ساہیوال ،پٹرول پمپ ‘سی این جی اسٹیشنوں ‘ہوٹلوں اورموبائل شاپس پر سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر مقدما ت درج

جمعرات 30 جون 2016 22:28

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) پٹرول پمپوں ‘سی این جی اسٹیشنوں ‘ہوٹلوں اورموبائل شاپس پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر مقدمات درج‘32ملزمان گرفتار‘6فرار پولیس نے ساہیوال کے مختلف مقامات پر پٹرول پمپوں ‘ہوٹلوں ‘سی این جی اسٹیشنوں اور موبائل شاپس پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر مختلف تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے اور ملزمان ارسلان‘ تکاثر ‘منصب علی‘ خالد محمود ‘تیمور صفدر ‘عبدالغفار ‘عامر سعید ‘محمد طارق ‘محمد اسحق ‘غلام اویس ‘منصب علی‘ عمر فاروق‘ زاہد ‘ رضوان بشیر ‘محمد صغیر‘شوکت علی ‘جاوید انجم‘ محمد افضل ‘اﷲ دتہ‘ محمد شہباز‘ نور احمد ‘یونس ‘مظہر اقبال ‘ربنواز ‘عمران ‘قاسم علی‘ عمران ‘شہزاد ‘علی بہادر ‘محمد جمیل کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں جبکہ محمد زین ‘رفیق‘ محمد خان‘ محمدا شرف‘ نثار احمد ‘حافظ خلیل احمد ‘اصغر فرارہو گئے۔

متعلقہ عنوان :