مسلم لیگ ن پاکستان میں ترقی کی گاڑی چلاتی رہے گی، امیرمقام
جمعہ 1 جولائی 2016 21:17
پشاور ۔یکم جولائی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء ) وزیراعظم مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ دھرناسیاست وتربیت کے صوبائی اسمبلی میں نتائج سامنے آنے لگے ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کواکھاڑابنادیاگیاہے،عمران خان سڑکوں پرنکلنے سے پہلے خیبرلیکس ،پیڈولیکس اورسونامی لیکس کاخیبر پختونخواکے عوام کوجواب دیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مدین میں132-KVگرڈسٹیشن کے افتتاح کے بعدایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بحرین اورفتح پورتامیاندم کیلئے دونئے فیڈرزکی بھی منظوردے دی ۔اس موقع پراہلیان مدین اورپارٹی کارکنوں کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم عیدالفطرکے بعدوزیراعظم ہاؤس میں ہونگے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے استعفیٰ کامطالبہ کرنیوالے سن لیں کہ 2018کے بعد عوام کی طاقت اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے نوازشریف ہی پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔
اپوزیشن واویلاکرتی رہےPML-Nکی پاکستان میں ترقی کی گاڑی چلاتی رہے گی۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے سات سال سے منقطع بحرین سے کالام تک بجلی لائن بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہاکہ سوات اورشانگلہ کوخان خوڑاوردرال خوڑسے بجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ لوڈشیڈنگ مکمل خاتمہ ممکن ہو۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام کے ساتھ جووعدے کئے تھے انہیں عملی جامہ پہنایاجارہاہے ،حقیقی خدمت اورفلاح وبہودہماری سیاست کامحورہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے ملاکنڈڈویژن کاموازنہ اگرآج سے15سال قبل ملاکنڈڈویژن سے کیاجائے توآج کاملاکنڈ کہیں بہترہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کوانکاحق دہلیز پرپہنچانے کاعمل اسی طرح جاری رہیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.