صوفی بزرگ حضرت خیر الدین شاہ جئے شاہ کا سالانہ عرس 27رمضان المبارک کو منایا جائے گا

جمعہ 1 جولائی 2016 23:17

سکھر۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) صوفی بزرگ حضرت خیر الدین شاہ المعروف جئے شاہ کا 419واں سالانہ عرس مبارک 27 رمضان المبارک بمطابق 2جولائی کو منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاھ عرس تقریبات کا افتتاح مزار پر چادر چڑھاکر کریں گے۔عرس میں سندھ بھر سے آنے والے زائرین اورعقیدت مندشرکت کریں گے۔ اس موقع پر ریڈیو اور ٹی وی کے مشہور صوفی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :