
یورو کپ 2016 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، پہلا سیمی فائنل پرتگال اور ویلز کے مابین پرسوں کھیلا جائے گا
پیر 4 جولائی 2016 12:06
فرانس ۔ 4 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جولائی ۔2016ء) یورو کپ 2016 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، میزبان فرانس، ورلڈ چیمپئن جرمنی، پرتگال اور ویلز نے فائنل فور میں جگہ حاصل کر لی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق یورو فٹ بال ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے فرانس میں جاری ہیں، کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہونے کے بعد فرانس، جرمنی، پرتگال اور ویلز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو پرتگال اور ویلز کی ٹیموں کے مابین سٹیڈ ڈی لیون میں کھیلا جائے گا، ویلز نے پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اس لحاظ سے پرتگال کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل دو بڑی ٹیموں جرمنی اور فرانس کے مابین 7 جولائی کو مارسیلی میں ہوگا، جرمنی کی ٹیم عالمی چیمپئن ہے جبکہ فرنچ ٹیم کا شمار بھی دنیا کی مضبوط ٹیموں میں ہوتا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوئی ناردرن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
-
ملالہ یوسف زئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان
-
پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان
-
ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا
-
بگ بیش لیگ میں قومی کرکٹرز کے معاہدے کا تعلق بورڈز کی سپورٹ سے نکلا
-
میجر لیگ کرکٹ، ٹیکساس سپر کنگز نے 15ویں میچ میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کو 52 رنز سے ہرا دیا
-
ایشین مینز والی بال نیشن کپ: بحرین نے پاکستان کو ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
-
پاکستان ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا،
-
باکسنگ فیڈریشن کے سابق عہدیداران پر تاحیات پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ عبوری طور پر معطل
-
نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل کی تنزلی، نعمان علی کی چوتھی پوزیشن برقرار
-
پرو ہاکی لیگ: پاکستانی ہاکی ٹیم کو شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا
-
برازیلین فٹ بالر نیمار کی سینٹوس کے ساتھ دسمبر 2025تک معاہدے کی تجدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.