فرنٹیئر فاؤنڈیشن مالی امداد کا مستحق ادارہ ہے، صاحبزادہ حلیم

پیر 4 جولائی 2016 12:06

پشاور ۔04جولائی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جولائی ۔2016ء ) فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حکیم نے کہاہے کہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن مخیر حضرات کے تعاون سے چل رہاہے اور مالی امداد کا مستحق ادارہ ہے ‘ عوام عید کی خوشیوں میں تھیلیسیمیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کو بھی یاد رکھیں اور فطرانہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ امراض خون میں مبتلا بچوں کو فراہم کی جانے والی انتقال کی سہولیات کومزید بہتربنایاجاسکے‘ انہوں نے کہاکہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور‘ کوہاٹ اور سوات سنٹرز میں تھیلیسیمیا ‘ہیموفیلیا اور خون کے دیگر بیماریوں میں مبتلا بچوں کا انتقال خون کی تمام سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جارہی ہیں جس میں مخیرحضرات کا تعاون اہم ہے‘ انہوں نے کہاکہ غریب اور نادارافرادبھی اس معاشرے کا حصہ ہیں جنہیں عید کی خوشیوں میں شامل یاد رکھاجائے‘ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مالی امداد کے ذریعے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ہاتھ مضبوط ہیں۔

متعلقہ عنوان :