
انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ہر ٹیم میزبان باوٴلرز کے خلاف مشکلات کا شکار رہی ہے ‘ دورہ انگلینڈ کا اچھا آغاز کیا ‘یونس خان
پیر 4 جولائی 2016 13:20
ٹاوٴنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جولائی ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ہر ٹیم میزبان باوٴلرز کے خلاف مشکلات کا شکار رہی ہے تاہم پاکستانی بلے بازوں نے پہلی دفعہ دورہ کا اچھا آغاز کیا ہے اور ہم اس کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔پاکستان ٹیم نے سمر سیٹ کے خلاف دورے کے پہلے آفیشل میچ کے پہلے روزیونس خان کے 99 رنز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ۔
ٹاوٴنٹن میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوپنر محمد حفیظ اور شان مسعود نے پہلی وکٹ پر 44 رنز بنائے تاہم حفیظ 20 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔شان مسعود نے سست روی سے بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز بنا ئے اور اظہرعلی 26 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔(جاری ہے)
پاکستان ٹیم نے دورہ انگلینڈ سے قبل کاکول میں فوجی ٹرینر کی نگرانی میں ایک مشکل فٹنس ٹریننگ کی تھی جس کے بعد لاہور میں دورے کے پیش نظر بیٹنگ، فیلڈنگ اور باوٴلنگ ٹریننگ کی گئی۔
قومی ٹیم انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے دورے کے باقاعدہ آغاز سے ڈیڑھ ماہ سے بھی زائد عرصہ قبل انگلینڈ پہنچی اور ہمپشائر میں ابتدائی طورپر کیمپ لگایا تھا جہاں ٹیم نے چار روزہ میچ کھیلا تھا۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ رنز بنانے والے بلے باز کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ میں اپنے خیالات اور تجربات کو اسد شفیق، اظہرعلی اور سرفراز جیسے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اظہار خیال کرتا ہوں ‘یہ کھلاڑی مجھے دیکھتے اور میری بات مانتے ہیں جو پاکستان کیلئے نیک شگون ہے۔2010 میں دورہ انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ کے بعد پانچ سال تک کرکٹ سے باہر ہونے والے محمد عامر کی واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو محمد عامر کی جانب سے بہتر باوٴلنگ اور اچھے کردار دکھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ محمد عامر نے اس موقع کیلئے طویل انتظار کیا اور اچھی طرح تیاری کی ہے اور اگر وہ اچھی باوٴلنگ کرے اور پاکستان میچوں میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو ہمیں خوشی ہوگی۔پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں پہلے آفیشل میچ کے حوالے سے یونس نے کہاکہ اکثر بلے بازوں کو درمیان میں بیٹنگ کیلئے 50 سے 60 گیندیں ملی جو ہمارے لیے اچھی بات ہے اور اگر صبح کے پہلے ایک سے ڈیڑھ سیشن بیٹنگ کرسکے تو ہمارے لیے اچھا ہوگا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میری کارکردگی سے میرے ملک اور ٹیم خوش ہوتو مجھے بڑی خوشی ہوگی۔پاکستانی ٹیم اس کے بعد آٹھ سے 10 جولائی تک سسیکس کے خلاف بھی ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد 14 جولائی سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سہ فریقی سیریز، پاکستان مسلسل دوسری فتح حاصل کرنے میں کامیاب
-
سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تگڑا ہدف دے دیا
-
سہ ملکی سیریز، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
پاکستان انڈر 23 قومی فٹ بال ٹیم کاتربیتی کیمپ اسلام آباد میں اختتام پذیر
-
حارث روف نے افغانستان کیخلاف کسی بھی پاکستانی باولر کا بہترین باولنگ فگرز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
پہلے 14 ٹی ٹونٹی میچز میں زیادہ وکٹیں، صفیان مقیم نے سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا
-
پاکستانی کرکٹرز راشد خان کے بھائی کی وفات پر فاتحہ پڑھنے افغان ڈریسنگ روم پہنچ گئے
-
پاکستان کی افغانستان کیخلاف فتح، گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو مبارکباد
-
سلمان آغا افغانستان کیخلاف سب سے بہترین سکور بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے
-
ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع، پاک بھارت مقابلے کیلئے خصوصی پیکیج متعارف
-
سر ڈان بریڈ مین کی تاریخی کیپ 80 کروڑ میں نیلام! کس نے خریدی
-
ہربھجن سنگھ کی سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کی ان دیکھی ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.