شام کے چارشہروں میں 62ہزار افرادپھنسے ہوئے ہیں،اقوام متحدہ
منگل 5 جولائی 2016 12:26
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام کے چار شہروں میں تقریباً 62 ہزار افراد پھنسے ہوئے اور شدید فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ فاقہ کشی کے سبب ان افراد کے ہلاک ہونے کا خطرہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دمشق میں اقوام متحدہ کے کنوینر یعقوب الحلو نے صحت اور طبی امداد کے پیش نظر لوگوں کو فوری طور پر وہاں سے نکالے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہاں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے لیے غیر مشروط رسائی فراہم کی جائے۔
شام کے دارالحکومت کے باہر حکومت نواز فوجیوں کے حصار والے دو شہروں مدایا اور زبدانی میں لوگوں کو کچھ امداد پہنچی ہے جب کہ باغیوں کے قبضے والے شمال مغربی شہروں فوا اور کفرایہ میں اسی طرح کے حالات ہیں۔(جاری ہے)
دریں اثنا ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے گذشتہ سال دسمبر میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے سے واپس حاصل کیے جانے والے عراقی شہر رمادی کی گلیوں میں ہونے والی تباہی کی ویڈیو جاری کی ہے۔
یہ ویڈیو ڈرون کے ذریعہ شوٹ کی گئی ہے۔ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے صدر پیٹر مورر نے وہاں کے حالات کو ’انسانی تباہی‘ قرار دیا ہے۔انھوں نے کہاکہ لوگوں کی پریشانیاں اور تکالیف آج تک کی اپنی سب سے شدید سطح تک پہنچ چکی ہے۔ ہزاروں لوگ مارے جب کہ لاکھوں شہر چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ خاندان بکھر گئے ہیں۔ رمضان کا مہینہ ختم ہونے کو ہے اور بہت سے لوگ اب بھی شدید خوف ہے اور وہ بے یقینی کے ماحول میں ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ ایک انسانی تباہی ہمارے سامنے ہے اور حالات ہر کسی کے لیے بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
-
اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
-
جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
-
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
-
اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا
-
اعلی امریکی سفارت کارکی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
-
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سربراہ نے دی تھی، امریکی اخبار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.