یورو کپ فائنل میں رسائی عوام میں خوشی اجاگر کرنے کیلئے کافی ہے ، منیجر فرانسیسی فٹبا ل ٹیم

ہفتہ 9 جولائی 2016 14:37

یورو کپ فائنل میں رسائی عوام میں خوشی اجاگر کرنے کیلئے کافی ہے ، منیجر ..

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جولائی۔2016ء) فرانسیسی فٹبال ٹیم کے مینجر ڈیڈیئر ڈیچیمپس کا کہنا ہے کہ فرانس کے اپنی سرزمین پر یورو 2016 کے فائنل تک رسائی کرنے سے ملک میں عوام میں مسرت کا احساس دوبارہ اجاگر کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ڈیڈیئر ڈیچیمپس کا کہنا ہے کہ ’ہمارے پاس فرانسیسی عوام کے مسائل کو حل کرنے کا اختیار نہیں ہے لیکن ہم ان کے پریشانیوں کو کم کر سکتے ہیں۔

‘ان کا کہنا تھا کہ ’بہت زیادہ جوش و خروش ہے۔ فرانس بھر میں آج رات بہت زیادہ خوشی ہے۔

(جاری ہے)

‘گذشتہ سال نومبر میں دارالحکومت پیرس میں ہونے والے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس ٹورنامنٹ کے دوران بھی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات پائے جاتے تھے۔دوسری جانب اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل فرانس کو لیبر اصلاحات کے بل کے باعث ہڑتالوں اور مظاہروں کا سامنا تھا جس میں 58 افراد گرفتار اور 29 پولیس اہکاروں سمیت 40 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ڈیڈیئر ڈیچیمپس کا کہنا تھا کہ ’جب ہم نے لوگوں سے بات کی تو ہم نے ان میں جوش دیکھا۔‘’آپ سٹیڈیم کے اندر اور باہر جوش دیکھتے ہیں، تو اس ٹیم میں وہ سب کچھ ہے جو پیار کے قابل ہے، کھلاڑی میدان میں اچھی کارکرگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور مجھے اس بات پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :