
پرتگال نے فرانس کو شکست دے کر یور کپ 2016 کا ٹائٹل جیت لیا
پیر 11 جولائی 2016 13:47
پیرس ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) پرتگال نے میزبان ٹیم فرانس کو 1-0 سے شکست دے کر یورو کپ 2016 کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے ایڈر نے اضافی وقت میں گول کرکے اپنی ٹیم کو چیمپئن بنوا دیا، پرتگال نے پہلی بار یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیرس کے سٹیڈ ڈی فرانس کے میدان میں کھیلے گئے اس فائنل میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا، مقررہ 90 منٹ تک دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر دونوں جانب سے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپرز نے عمدہ کھیل پیش کرکے گول نہ ہونے دیا۔
پرتگال کے کپتان اور سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو انجری کے باعث 24 ویں منٹ میں میدان سے باہر چلے گئے۔ اضافی وقت کے 19 ویں منٹ میں پرتگال کے سٹرائیکر ایڈر نے 25 میٹر فاصلے سے ایک شاندار کک لگا کر گیند فرانس کے گول بائیں کونے میں مار دی، یوں پرتگال نہ صرف پہلی بار یورپی چیمپئن بنا بلکہ فٹ بال کا کوئی بڑا ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوئی ناردرن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
-
ملالہ یوسف زئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان
-
پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان
-
ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا
-
بگ بیش لیگ میں قومی کرکٹرز کے معاہدے کا تعلق بورڈز کی سپورٹ سے نکلا
-
میجر لیگ کرکٹ، ٹیکساس سپر کنگز نے 15ویں میچ میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کو 52 رنز سے ہرا دیا
-
ایشین مینز والی بال نیشن کپ: بحرین نے پاکستان کو ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
-
پاکستان ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا،
-
باکسنگ فیڈریشن کے سابق عہدیداران پر تاحیات پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ عبوری طور پر معطل
-
نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل کی تنزلی، نعمان علی کی چوتھی پوزیشن برقرار
-
پرو ہاکی لیگ: پاکستانی ہاکی ٹیم کو شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا
-
برازیلین فٹ بالر نیمار کی سینٹوس کے ساتھ دسمبر 2025تک معاہدے کی تجدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.