سینیٹر سراج الحق کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی تشدد کی شدید مذمت
دو درجن کشمیری شہید کر دیے گئے،بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو تشدد کے ذریعے کچلنے کے لیے مزید فوجی دستے وہاں تعینات کردیے،حکومت کو بھارت کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنا پڑے گا۔امیر جماعت اسلامی کا بیان
ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جولائی 2016 19:33
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) :امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی تشدد کی شدید مذمت کی ہے جس میں دو درجن کشمیری شہید کر دیے گئے ہیں ۔ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو تشدد کے ذریعے کچلنے کے لیے مزید فوجی دستے وہاں تعینات کردیے ہیں ۔ وزیراعظم اور وزارت خارجہ کے روایتی بیانات سے بھارت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اس کے لیے حکومت کو بھارت کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنا پڑے گا۔ کشمیر کے مسئلہ پر حکمرانوں نے قوم کو سخت مایوس کیاہے ۔ حکمرانوں کو اب فیصلہ کرنا ہوگاکہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں یا بھارت کے ساتھ ۔ حکمرانوں نے دو کشتیوں میں پاؤں رکھے ہوئے ہیں ۔ بھارت سے تجارت اور دوستی کے لیے حکمرانوں نے قومی امنگوں اور کشمیریوں کی آرزوؤں کا خون کیاہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.