پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد میاں نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے‘انہیں خود مستعفی ہو جانا چاہیے ‘کشمیر کے انتخابات کے بعد پیپلزپارٹی پانامہ لیکس پر میاں نواز شریف کیخلاف بھر پور تحریک چلائے گی
پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق گورنر پنجاب سردار عبدالطیف کھوسہ کی بہاولنگر میں پریس کانفرنس
پیر 11 جولائی 2016 21:02
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق گورنر پنجاب سردار عبدالطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد میاں نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ۔لہذا انہیں خود مستعفی ہو جانا چاہیے ۔کشمیر کے انتخابات کے بعد پیپلزپارٹی پانامہ لیکس پر میاں نواز شریف کے خلاف بھر پور تحریک چلائے گی ۔
ان خیالات کااظہار انہوں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے شوکت محمود بسرا ء کی رہائشگاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ میاں نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ہیں جس پر انہیں خود بخود استعفیٰ دیکر گھر چلا جانا چاہیے ۔(جاری ہے)
پیپلزپارٹی نے بدعنوانی کے خلاف ایک موقف اپنایا ہے او انہیں امید ہے کہ پاکستانی عوام ان کا ساتھ دے گی ۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیئے ۔نواز شریف اور اس کے ساتھیوں نے جس طرح ملک کو لوٹا ہے اس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی ۔ پانامہ لیکس میں جس کسی کا بھی نام ہے ان سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے چاہے وہ پیپلزپارٹی کا رہنماء ہی کیوں نہ ہو ۔سردار عبدالطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا چوتھا اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے اب انہیں گھر میں اﷲ اﷲ کرنی چاہیے کیونکہ ایک آپریشن کے بعد کوئی بندہ صحیح کام سرانجام نہیں دے سکتا ۔بقول میاں نواز شریف کے ان کا چوتھی بار اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے اب وہ مملکت کا نظام نہیں چلا سکیں گے اس لئے انہیں چاہیے کہ وہ خود مستعفی ہو جائیں ۔اگر پانامہ لیکس پر حکومت نے پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کی کوشش کی تو ہم پارلیمنٹ کو بھی چھوڑ کر جا سکتے ہیں ۔بلدیاتی اداروں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سردار عبدالطیف کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ضلعی حکومتوں کے 340ارب روپے اپنی صوابدید پر خرچ کئے اڈیٹر جنرل کے اعتراض پر میں نے بطور گورنر پنجاب یہ کیس فنانس کمیٹی کو بھجوا دیا تھا اس طرح شہباز شریف نے 340ارب روپے کے جوابدہ ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.