یورو کپ لے کر پرتگال کی فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی:قومی ہیروز کا تاریخی استقبال

منگل 12 جولائی 2016 13:09

یورو کپ لے کر پرتگال کی فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی:قومی ہیروز کا تاریخی ..

لزبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی۔2016ء) یورو کپ کی فاتح پرتگال کی فٹبال ٹیم ٹرافی لے کر وطن واپس پہنچ گئی۔ وطن واپسی پر ٹیم کا انتہائی شاندار اور تاریخی استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر طیاروں کے ذریعے قومی پرچم کے رنگوں سے مزین قوس قزاح بنائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہزاروں شائقین نے قومی نغمے گا کر اپنے ہیروز کو خوش آمدید کہا۔ ایئرپورٹ پر وزیر داخلہ اور دوسرے حکومتی عہدیداروں نے ہیروز کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ پرتگال کی ٹیم نے اپنی تاریخ میں پہلی بار کوئی بڑا انٹرنیشنل ایونٹ جیتا ہے۔2004میں یونان کے ہاتھوں یورو کپ کے فائنل میں پرتگال کو شکست ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :