جماعت اسلامی نے 15جو لائی کو ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا

ملک گیر یو م احتجاج سراج الحق کی اپیل پر منایا جائیگا،مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں برہان مظفر وانی اور 30سے زائد بے گناہ کشمیر یوں کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئے گا۔جماعت اسلامی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 جولائی 2016 19:25

جماعت اسلامی نے 15جو لائی کو ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2016ء) :امیر جماعت اسلامی سینٹرسراج الحق کی اپیل پر مقبو ضہ کشمیر میں انڈین سیکیورٹی فورسز کے ہا تھوں حر یت رہنماء برہان مظفر وانی اور 30سے زائد بے گناہ کشمیر یوں کی شہادت کے خلاف 15جولا ئی بروز جمعہ ملک گیر یو م احتجاج منایاجا ئے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت پندرہ جو لائی شام پانچ بجے نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئے گا۔

جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کر یں گے جبکہ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبد الر شید ترابی، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان،حریت رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنماء بھی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر یں گے۔