کشمیریوں کی آواز بندوق کی نوک پر دبائی نہیں جا سکتی۔نوازشریف
کشمیریوں کے موقف کو ہر فورم پر اٹھائیں گے،وطن عزیز میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے،اپوزیشن سے مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل کرنے کیلئے تیار ہیں،احتجاجی سیاست سے ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمن سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 جولائی 2016 16:44
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جولائی 2016ء) :وزیر اعظم محمدنواز شریف سے انکی رہائشگاہ جاتی امرا ء میں آ ج جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری محاز آرائی سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پرگفتگو کی گئی۔
اس موقعہ پر ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اکرم درانی بھی شریک تھے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اپوزیشن سے مذاکرات اور انہیں اعتماد میں لینے کی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔وزیر اعظم نواز شریف نے سربراہ جے یوآئی(ف)سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کردی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.