بھارتی فو ج کی بربریت جاری،36کشمیری شہید جبکہ2ہزارزخمی ہوگئے

حریت رہنماوں کی طرف سے بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال کی گئی،وادی میں کشیدہ صورتحال،کرفیو نافذ،فون اور انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے،وادی میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔بھارتی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 جولائی 2016 19:43

بھارتی فو ج کی بربریت جاری،36کشمیری شہید جبکہ2ہزارزخمی ہوگئے

سری نگر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) :بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پرپانچویں روز بھی بربریت کا سلسلہ جاری رہا،مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے نتیجہ میں 36کشمیری شہید جبکہ2ہزارزخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے باعث اب تک فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں‌ جاں بحق ہونے والے کشمیریوں کی تعداد36 جبکہ2ہزارزخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف حریت رہنماوں نے آج 13جولائی کو وادی کشمیر میں‌ ہڑتال بھی کی ہے۔ میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ حریت رہنماوں کی ہڑتال کے پیش نظر بھارتی حکومت نے وادی کشمیر میں فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔جبکہ وادی مقبوضہ کشمیر میں‌ کرفیو نافذ ہے اور فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔حریت رہنماوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی پرتشدد کاروائیوں میں‌متعدد افراد اپنی آنکھوں کی بینائی کھو چکے ہیں۔جبکہ کئی حریت رہنماوں کوپابند سلاسل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :