بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ظالمانہ طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا،وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
بدھ 13 جولائی 2016 23:12
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیری حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ظالمانہ طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔
(جاری ہے)
بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے تشدد کی حالیہ لہر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں کشمیری لیڈر برہان وانی سمیت 30 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، اسلامی کانفرنس کی تنظیم یورپی یونین اور دیگر فورمز پر بھارتی افواج کے مظالم کا معاملہ اٹھا رہا ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے معاملے پر عالمی برادری کا ضمیر جگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو آگے آنا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.