اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خواشگوار
محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں میں خیبرپختونخوا ، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان میں بارش کا امکان خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
اتوار 17 جولائی 2016 11:17
اسلام آباد /لاہور /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء ) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خواشگوار ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ وسطی /جنوبی پنجاب (فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، شمال مشرقی بلوچستان (ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔(جاری ہے)
بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ آئندہ 48گھنٹوں میں کشمیر ، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان ،کشمیر اور شمالی بلوچستان میں میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش جھنگ071، ٹوبہ ٹیک سنگھ 63، گوجرانوالہ، بھکر 42،لاہور(ائیرپورٹ 41، سٹی 34)، اوکاڑہ 23، لیہ 20، اسلام آباد ( گولڑہ ، سیدپور 18، بوکرہ 13، زیروپوائنٹ 02)، سرگودھا 15، راولپنڈی (چکلالہ 08،شمس آباد 04)، ساہیوال02،ڈی آئی خان 41، پارہ چنار 30، پشاور (سٹی 14، ائرپورٹ 01)، چراٹ، دیر 12، مالم جبہ 10، کوہاٹ، لوئر دیر ، کالام05، سیدوشریف02، بارکھان 56، سبی 37، چلاس02،گڑھی دوپٹہ 04 ملی میٹر ریکارڈکی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں سبی، تربت، نوکنڈی44، دالبندین، پنجگور 43، دادو، سکھر 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.