بھارت تین سال قبل نچلی ذات کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کر نے و الوں نے پھر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کئی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ٗ پولیس حکام

پیر 18 جولائی 2016 21:46

بھارت تین سال قبل نچلی ذات کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کر نے و الوں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) بھارت میں 3 سال قبل نچلی ذات کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والوں نے اسی طالبہ کو دوبارہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔پیر کو پولیس نے بتایا کہ ریاست میں میں ملزمان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ٗ بھارتی دارالحکومت سے ملحقہ ریاست میں نچلی ذات کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان نے طالبہ کو کالج کے باہر سے اغواء کیا اور اسے شراب پلانے کے بعد جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا اور بے ہوشی کی حالت میں دلت ذات کی اس طالبہ کو پھینک کر فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے ہائی وے کی جھاڑیوں سے طالبہ کو ہسپتال پہنچایا ہریانہ کی پولیس کے متعلقہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پوشپا کھتری نے بتایا کہ طالبہ نے اجتماعی ذیادتی کرنے والے تمام کے تمام پانچوں ملزمان کو پہچان لیا جن میں سے دو ملزمان 2013 ء میں اسی طالبہ کے ساتھ کی جانے والی اجتماعی ذیادتی کے مقدمہ میں ضمانت کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پوشپا کھتری نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کئی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ادھر طالبہ کے والدین نے کہا ہے کہ ملزمان پہلی اجتماعی ذیادتی کامقدمہ واپس لینے کے لئے د باؤ ڈال رہے تھے اور حالیہ ذیادتی سے قبل انہوں نے کئی مرتبہ دھمکیاں دی تھیں ۔

حالیہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں سال 2014ء میں حواتین کے ساتھ ذیادتی کے 36735 کیس رپورٹ ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :